بلوچستان میں 17جولائی سے گرین بسیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،منصوبے کا افتتاح کوئی وی آئی پی نہیں بلکہ بس سے سفر کرنے والا کوئی بھی عام شہری کرے ۔یہ بات وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ٹوئٹر پر بتائی ۔
انہوں نے کہا کہ 17 جولائی سے گرین بس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا ،گرین بس سروس کے آغاز سے متوسط طبقہ کو سفر کی بہتر سہولت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ بزرگ ،خواتین بچے اور طلبا ء گرین بس سروس سے استفادہ کر سکیں گے ۔گرین بس منصوبہ طویل عرصہ سے تعطل کا شکار تھا جسے رکاوٹوں دور کرنے کے بعد حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ رب کائنات کے فضل سے منصوبہ فعال ہونے جا رہا ہے منصوبے کا افتتاح کوئی وی آئی پی نہیں بلکہ بس سے سفر کرنے والا کوئی بھی عام شہری کرے گا۔