چین پاکستان سیاحت اور تبادلے کے سال کو منانے کے لیے چین میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے 27 مئی سے شروع ہونے والے دو روزہ پاکستان ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔
چین میں پاکستانی سفارتخانے کی میزبانی میں اور جنشانگ گروپ کے زیر اہتمام اس تقریب میں پاکستان کی تصویر کشی اور پاکستان کی خوبصورتی، مناظر، ثقافت، خوراک، پکوان، آرٹ کی نمائش نے بہت سے چینی سیاحوں کو پڑوسی ملک کے غیر ملکی ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے راغب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان کی اک قدیم تہذیب ہے اور اس کی زیادہ آ بادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جس میں تنوع اور تاریخ موجود ہے۔ صدیوں کے دوران، پاکستان کی ثقافتی ٹیپسٹری مختلف نظریات اور تحریکوں سے مزین ہوئی ہے جو اس کے موجودہ ترقی پسند اور تکثیری نقطہ نظر کو تشکیل دیتے ہیں۔
سفیر نے کہا کہ اس تقریب میں پاکستانی دکاندار ر وں کے وایتی کھانے، مشروبات اور خریداری کے لیے سامان کے ساتھ ساتھ روایتی موسیقی، رقص پرفارمنس نے چینی مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
سائٹ پر موجود ایک چینی کالج کے طالب علم نے سی ای این کو بتایا کہ یہ میرے لیے بہت نئے ہیں، ” انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے ذریعے مجھے پاکستان بارے مزید جاننے کا موقع ملا جس کا جس سفر کرنے کا خواہاں ہوں۔ کاش میں ایک دن ذاتی طور پر وہاں جا سکتا۔
جنشانگ گروپ کے بانی اور صدر للیان تیان نے کہا کہ پاکستان قدیم مشرقی تہذیب اور متنوع ثقافت کا حامل ملک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس میلے میں شرکت کرنے پر فخر ہے۔
سال 2023 کو چین پاکستان سیاحت اور تبادلے کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک نے اس تقریب کو منانے کے لیے مختلف سرگرمیاں کیں جن میں بیجنگ کے پیلس میوزیم میں گندھارا آرٹ کی نمائش، پاکستانی ٹرک آرٹ ڈیبیو نمائش وغیرہ شامل ہیں۔ زیادہ تعدد کے ساتھ براہ راست پروازوں کی بتدریج بحالی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تبادلے زیادہ فعال ہو رہے ہیں۔