سرخ مرچوں کی برآمد ،چینی اور پاکستانی کمپنیوںکے درمیان معاہدہ

چینی کمپنی لیٹونگ کے چیئر مین چن چانگ وی 11اگست کوپاکستانی کمپنی گارڈ ایگریکلچرسے پاکستان میں سرخ مرچوں کی کاشت اور اس کی پیداوار واپس چین کو برآمد کرنے کے معاہدہ پر دستخط کریں گے۔معاہدہ پرکراچی میں 3 روزہ بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔