سی پیک, 10 سال مکمل ہونے پر100روپے کا یادگاری سکہ جاری

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبے کے10سال مکمل ہونے پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اورچینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے مشترکہ طور پر گلوب کا بٹن دبا کرسی پیک کی 10 سالہ تقریبات کا آغاز کیا اور یادگاری سکہ، یادگاری ٹکٹ کا اجرا ء کیا تھا۔وزیر اعظم شہبازشریف نے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ کو یادگاری سکہ پیش بھی کیا۔