مالی سال 2023 میں پاکستان میں آنے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین432.7 ملین ڈالر کے حجم کے ساتھ سر فہرست رہا ۔ مالی سال 2023 میں پاکستان نے 1.4377 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی جس میں چین 30.09 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں چین سے کل 475.3 ملین ڈالر آ ے جس میں 43.1 ملین ڈالر واپس چلے گئے جبکہ خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 432.2 ملین ڈالر رہی ،خالص غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری 0.5 ملین ڈالر رہی جس سے مجموعی حجم 432.7 ملین ڈالر رہا۔جون 2023 میں پاکستان کو ہانگ کانگ سے 5.8 ملین ڈالر بھی موصول ہوئے جس سے مالی سال 2023میں ہانگ کانگ سے کل ایف ڈی آئی 96.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔مالی سال 2023 میں پاکستان کو جاپان سے 182 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 172.3 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ سے 135 ملین ڈالر، امریکہ سے 118.4 ملین ڈالر، نیدرلینڈ سے 71.5 ملین ڈالر، فرانس سے 63.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 62 ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 39.8 ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 28 ملین ڈالر ،کویت سے 24.3 ملین ڈالر، ملائیشیا سے 23.2 ملین ڈالر، کے ایس اے سے 20.2 ملین ڈالر اور لبنان اور ترکی سے 17.6 ملین ڈالر موصول ہوے۔