کھدائی مکمل ہونے کے بعد پانچویں تربیلا توسیعی منصوبے کے ٹیل واٹر باکس کلورٹس پر کنکریٹ ڈالنے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد منصوبہ ایک نئے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
پاور چائنہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ پراجیکٹ ٹیم نے احتیاط سے تعمیرات کو منظم کیا اور ٹیکنالوجیز کو بہتر بناتے ہوئے، کنکریٹ ڈالنے کے پہلے مرحلے کے لیے ایک قابل ماحول کو فروغ دیا،” پاور چائنہ نے مزید کہا کہ ٹیل واٹر باکس کلورٹس کی کھدائی سے لے کر مین باڈی میں کنکریٹ ڈالنے تک کے منصوبہ کی تکمیل اس کی ہموار منتقلی کی نشاندہی کرتی ہے۔۔
6 مئی 2021 کو، پاور چائنہ نے پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ساتھ 1410 میگاواٹ کے پا نچویں تربیلا توسیعی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے سول ورکس کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ منصوبہ جولائی 2025 تک نیشنل گرڈ کو 1.81 بلین یونٹ کم لاگت اور صاف بجلی کی سالانہ فراہمی کے ساتھ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ واپڈا کے سرکاری بیان کے مطابق، تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی تکمیل سے تربیلا ہائیڈرو پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت 4888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6418 میگاواٹ ہو جائے گی۔