پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت متعدد شعبوں میں چین کے ساتھ قریبی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
منگل کو شنگھائی میں منعقدہ دوسرے نارتھ بند فورم 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فیصل علی سبزواری نے جہاز رانی اور بحری صنعت میں قریبی دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے مزید کہا کہ ملک ڈیجیٹل اور گرین پورٹس کو ترقی دینے،مقام اور خطے میں ٹرانزٹ اور نقل و حمل کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو فروغ د کے لیے کوشاں ہے۔
شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل اور دیگر حکام نے بھی فورم میں شرکت کی۔
گرین، انٹیلجینٹ اینڈرزیلینٹ(لچکدار) گلوبل شپنگ اینڈ ایوی ایشن کے ذریعے گلوبل پارٹنرشپ’ کے اعنوان سے منعقدہ فورم کا مقصد جہاز رانی اور بحری صنعت میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر غور و خوض کرنا اور مزید لچکدار اور قابل اعتماد سپلائی چین سروس نیٹ ورک اور عالمی اقتصادی منظر نامے میں طویل وبائی اثرات اور اتار چڑھاو کے درمیان بین الاقوامی شپنگ انڈسٹری کے ہموار آپریشن کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے طریقے تجویز کرنا ہے۔