پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں جن میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط بڑھانے اور ثقافتی و سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ پاکستان چین سیاحت کے سال کے جشن میں ڈونگ فینگ یی نامی چینی کمپنی نے ایک روزہ اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا۔
بیجنگ بگ ہٹرز – کرکٹ ٹورنامنٹ” کے عنوان سے یہ ایونٹ ڈولوچ کالج بیجنگ کے کرکٹ فیلڈ میں منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ میں ح آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سفارت خانہ پاکستان، پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ (پی ای سی بی)، بیٹی یونائیٹڈ، خیبر اسٹالینز، گلگت بلتستان (جی بی) واریئرز، گوادر – سونگ آف دی سی ونڈ اور سری لنکا لائنز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطاب کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد ایک ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے تقریب کے انعقاد میں چینی کمپنیوں کی دلچسپی کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ دنیا کا دوسرا مقبول ترین کھیل ہے اور اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف عوامی رابطوں میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ چین میں کرکٹ کے فروغ میں بھی کردار ادا کرتی ہیں۔ سفیر پاکستان نے سفارت خانہ پاکستان www.discoverbatie.org کی جانب سے حال ہی میں لانچ کی گئی ویب سائٹ پر بھی روشنی ڈالی۔ گوادر پرو کے مطابق چینی کمپنی کے صدر ڈونگ فینگ یی نے گلگت بلتستان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سیاحت اور کرکٹ کے درمیان تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت لوگوں کو اسی طرح جوڑتی ہے جیسے جنوبی ایشیا میں کرکٹ کا کھیل کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2023 ء میں پاک چین سیاحتی تبادلوں کے انعقاد سے عوامی سطح پر رابطوں میں نمایاں بہتری آئے گی اور چین اور پاکستان کے درمیان سیاحتی تعاون کو فروغ ملے گا