پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ابراہیم حسن مراد تھے۔ تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل ژا ئوشیریں، آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن سنی یانگ، ڈائریکٹر جنرل لا ء اینڈ ہیومن رائٹس خیبر پختوانخواہ ڈاکٹر سعد خان، صدر پی سی جے سی سی آئی معظم علی گھرکی نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ احمد میاں، ، سید حسن جاوید، ڈاکٹر محمد شعیب پرویز، صدر لاہور پریس کلباعظم چوہدری اور صدر ایل سی سی آئی کاشف انورسمیت دیگر شریک ہوئے۔تقریب میں پاکستان اور چین دونوں ممالک کے اعلی کاروباری رہنماں نے بھی شرکت کی۔وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات ایک دوسرے کے لیے باہمی اعتماد، احترام اور خیر سگالی کے جذبات سے متصف ہیں۔
پی سی جے سی سی آئی اور اے پی سی ای اے نے اس خیر سگالی کی ایک قابل ذکر مثال قائم کی ہے۔عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل ژا ئوشیرین نے کہا کہ چین کی تکنیکی ترقی اور پاکستان کے قدرتی اور انسانی وسائل کا امتزاج خطے میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ یہ بالکل واضح ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی رابطوں کا سب سے مضبوط ستون ہے۔آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن سنی یانگ نے کہا کہ ہماری دوستی تقریباً 70 سال قبل شروع ہوئی تھی اور ہر گزرتی دہائی کے ساتھ یہ مزید مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ چین کا ایک بین الاقوامی اقتصادی طاقت کے طور پر ابھرنا پاکستان کے لیے ہر گزرتے دن کے ساتھ فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبوں کی کاروباری قیادت بھی اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پی سی جے سی سی آئی کے صدر معظم علی گھرکی نے کہا کہ پاکستان اور چین نے یہ تعلقات 21 مئی 1951 کو قائم کیے تھے،یہ رشتہ پے در پے کامیابیوں کے بل بوتے پر استوار ہوا ہے، اور ہر گزرتے دن اور سال کے ساتھ مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔نائب صدر پی سی جے سی سی آئیحمزہ خالداور جنرل سیکرٹری صلاح الدین خالد نے کہا کہ سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پی سی جے سی سی آئی نے معاشرے کے ہر شعبے میں چینی زبان کی فراہمی کے ذریعے مواصلاتی رکاوٹوں کو دور کر کے اس ترقیاتی نظام کو آسان بنایا تاکہ چینی زبان میں مہارت رکھنے والے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کو تیار کیا جا سکے۔