پنجاب یونیورسٹی, چینی طالب علم نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

 .چینی طالب علم تیان شوٹنگ نے پنجاب یونیورسٹی کے  شعبہ تاریخ اور پاکستان سٹڈیز سے  پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے چینی طالب علم ہیں۔

انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان ’’پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی تاریخ: پنجاب یونیورسٹی کا خصوصی مطالعہ‘‘ تھا۔ شعبہ تاریخ کے اساتذہ اور طلباء نے تیان شوٹنگ اور ڈاکٹر محبوب حسین کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ یہ پنجاب یونیورسٹی اور شعبہ تاریخ کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ایک غیر ملکی طالب علم نے یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔