چائنہ پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی کی جانب سے بلند وبالا پہاڑوں پر مشتمل سرد ترین خطے گلگت بلتستان کا 3روزہ دورہ، مقامی افراد میں اشیائے خورونوش، کمبل اور دیگر سامان پر مشتمل 1ہزار 700پیکجیز تقسیم کیے۔
حال ہی میں آنیوالے شدید سیلاب کے باعث گھر تباہ ہونے کے بعد گلگت بلتستان کے لوگوں کی ایکبڑی تعداد خیموں اور لکڑی کے عارضی مکانات میں مقیم ہے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو کر چائنا-پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی نے گلگت میں امدادی سامان کی دوسری کھیپ تقسیم کی، گلگت، غذر، خنجراب، ہنزہ، نگر اور دیگر علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، اس میں ٹینسنٹ چیریٹیبل فاؤنڈیشن اور چائنا فاؤنڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ نے تعاون کیا۔
مقامی حکومتوں اور چیمبرز آف کامرس کے عہدیداروں کے ساتھ ملکر کمیونٹی نے تقریباً چار گھنٹے تک غذر ضلع کا سفر کیا تاکہ 800 خاندانوں میں انسداد آفات اور سرد موسم کا سامان تقسیم کیا جا سکے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کیپٹل آفس کے چیئرمین قربان علی نے چین پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی کی پاکستان کے لیے طویل المدتی امداد کی تعریف کی۔
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں کمیونٹی کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر الدین بابر نے کمیونٹی کو گلگت کی صورتحال اور متاثرہ افراد کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے گلگت حکومت کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیونٹی مزید عوامی فلاحی تنظیموں کے ساتھ تعاون کر سکتی ہے تاکہ متاثرہ پاکستانیوں کی طویل مدتی بحالی میں مدد کی جا سکے۔
ضلع نگرمیں جہاں سیلاب سے بڑی تعداد میں مکانات اور عمارتیں تباہ ہوئیں، کمیونٹی نے 400 متاثرہ خاندانوں میں سامان تقسیم کیا۔ ہنزہ، خنجراب میں 500 متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا۔ نگر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ارشاد صدان نے چین کی طرف سے گلگت کے لوگوں کی بروقت مدد کرنے پر کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔
چائنہ -پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی کے فوکل پرسن ما بن نے کہا یہ تقریب چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ دوستی کی عکاس ہے۔ مجھے امید ہے کہ چین کی طرف سے محبت کی لاٹھی انہیں جلد از جلد اپنے وطن کی تعمیر نو میں مدد کرے گی۔ مجھے یہ بھی امید ہے کہ یہ امداد محبت کے جھرنے میں جا گرے گی اور گہری دوستی کو مزیدمضبوط کرے گی۔
(سٹاف رپورٹ)