چین کی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے ذ ریعے پاکستان میں گنے اور گندم کی مخلوط کاشت شروع کر دی گئی ، اس سے فی ایکڑ 25 من گندم حاصل کر سکتے ہیں۔جبکہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ زرعی شعبے میں ہمارا تعاون بڑھ رہا ہے، سی پیک پلیٹ فارم سے مزید اقدامات سامنے آئیں گے جو زرعی شعبے میں مزید تعاون کے لیے ایک سہولت کار ثابت ہوں گے۔
نیشنل ریسرچ سینٹر آف انٹرکراپنگ میں گنے اور گندم کی انٹرکراپنگ کا انتظام کر نے والے ڈاکٹر عمران نے کہا ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سیزن کے اختتام پر ہمیں گندم کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے گنے کے ساتھ گندم کی انٹرکراپنگ کی۔ ڈاکٹر عمران نے وضاحت کی کہ ہم پاکستان میں 31 لاکھ ایکڑ اراضی پر گنا کاشت کرتے ہیں۔
اگر ہم اس رقبے کا 50 فیصد انٹر کراپنگ کے لیے استعمال کریں تو ہم اپنی کل پیداوار کا اوسطاً70 فیصد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، جیسا کہ گنے کا یہ پودا 120 دنوں کے بعد تیار ہوتا ہے، اگر ہم گنے کی اس خاصیت کو استعمال کریں اور اس عرصے کے دوران 25 من گندم فی ایکڑ حاصل کریں، تو ہم درآمد پر خرچ ہونے والے لاکھوں ڈالر بچا سکتے ہیں۔ اب این آر سی آئی کے تجربات کے طور پر گنے اور گندم پر مبنی متعدد فصلیں لگائی جاتی ہیں جو 2021 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں چین کے تعاون سے قائم کی گئی تھی۔
اسی طرح ڈاکٹر عطا نے بتایا کہ انہوں نے گنے اور رایا کی انٹرکراپنگ کیسے لگائی۔ انہوں نے کہا ہم نے ان کے درمیان 1 فٹ کا فاصلہ رکھا۔ رایا کے پودوں کے سایہ میں، بہتر روشنی اور درجہ حرارت بنتا ہے۔ لہذا ہم مزید پیداوار کی توقع کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، کوئی گھاس نہیں ہی ہے . رایا نے اپنے پتے گرانے کے بعد، یہ پتے گنے کو نامیاتی مادہ فراہم کریں گے۔ ان کے مطابق رایا کی فصل کی کٹائی کے بعد، وہ سویا بین لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ زمین اس کی نشوونما کے لیے بہترین ہے۔
ڈاکٹر عطا نے کہا کہ ہم اس سے تین فصلیں حاصل کریں گے بغیر کوئی اضافی کھاد اور پانی ڈالے۔ ڈاکٹر عطا نے کہا کہ گنے کی رایا کیساتھ انٹرکراپنگ اب تک کا سب سے کامیاب انٹرکراپنگ رہا ہے، جس سے رایا اور خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔گنے پر مبنی انٹرکراپنگ سسٹم اب چنے، مکئی، براسیکا، برسیم، گندم اور مٹر کے ساتھ گنے کی انٹرکراپنگ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ گنے کی بوائی کے بعد ابتدائی 120 دن کا وقفہ ہوتا ہے جب بڑھوتری بہت سست ہوتی ہے۔ کاشتکار اضافی پانی اور کھاد کے استعمال کے بغیر دو قطاروں کے درمیان اضافی جگہ کو دوسری فصلوں کی کاشت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ گندم پر مبنی انٹرکراپنگ کے پیچھے خیال یہ ہے کہ ونڈ پریشر بریکر کے طور پر پٹیوں کو متعارف کرایا جائے اور مٹی کی صحت کو برقرار رکھنے اور حیاتیاتی تنوع کو بہتر بنانے کے لیے پھلی کی فصلیں متعارف کروا کر گندم کے قیام کے مسئلے کو کم کیا جائے۔ گندم پر مبنی انٹرکراپنگ سسٹم میں اب چنے، مکئی، براسیکا اور برسیم کے ساتھ گندم کی انٹرکراپنگ شامل ہے۔
این آر سی آئی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حیدر بن خالدنے کہا پاکستان جیسے ممالک کو انٹرکراپنگ کی ضرورت ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک فراہم کرنا ایک چیلنج ہے۔ یہ خوراک کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے اور کسانوں کو مناسب آمدنی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر اطہر محبوب، کے مطابق ایک ایکڑ اراضی سے 1.5 سے 2 ایکڑ تک پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے سائنسدانوں نے کامیابی سے اور پائیدار طریقے سے اب تک 1.4 ایکڑ کی پیداوار کے برابر پیداوار کی ہے اور ٹیکنالوجی کو تیار کیا ہے۔ ہماری قلیل اور قیمتی زرعی زمین پر انٹرکراپنگ ایک انتہائی امید افزا ٹیکنالوجی ہے۔ یہ تجربات چین کے لی لانگ اور فوسو ڑانگ کے کام کو پڑھنے کے بعد بنائے گئے تھے۔ سیچوان زرعی یونیورسٹی چین اور گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز چین کے ماہرین ان انٹرکراپنگ سسٹمز کو ڈیزائن اور تیار کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ بھی سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔ پروفیسر اطہر محبوب نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ چین کے ساتھ زراعت کے شعبے میں ہمارا تعاون بڑھ رہا ہے اور اوپر کی جانب گامزن ہے۔ لہذاہم امید کرتے ہیں کہ سی پیک پلیٹ فارم سے مزید اقدامات سامنے آئیں گے جو زرعی شعبے میں مزید تعاون کے لیے ایک سہولت کار ثابت ہوں گے۔ کسانوں کو تربیت دینے کے لیے این آر سی آئی نے آسانی سے سمجھنے والی زبان کا استعمال کرتے ہوئے لٹریچر اور کتابیں شائع کی ہیں۔ اس کے علاوہ، اس کے مختلف بڑے کسانوں کے ساتھ معاہدے بھی ہیں جہاں وہ اپنے اطراف میں ٹرائل کرکے کسانوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ این آر سی آئی نے پلانٹر اور ہارویسٹر جیسی مشینیں تیار کی ہیں جن کی انٹرکراپنگ کے لیے ضرورت ہے۔ این آر سی آئی نے ان مشینوں کے پیٹنٹ حاصل کر لیے ہیں اور اب کسانوں کو معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ مشینری بھی چینی شراکت دار یونیورسٹیوں کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔