یوٹونگ ماسٹر نے ستمبر 2021میں متعارف کرائے گئے یوٹونگ زیڈ کے 6138 ایچ پی انٹرسٹی بس ماڈل کا 500واں یونٹ پاکستان میں اسمبل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق اس سنگ میل کا جشن منانے کے لیے لائن آف تقریب کا انعقاد کیا گیا جو صرف 20 ماہ میں حاصل کر لیا گیا۔ یوٹونگ ماسٹر چین کے ہینان میں قائم یوٹونگ گروپ اور پاکستان کے کراچی میں قائم ماسٹر موٹر کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
یوٹونگ ماسٹر مقامی طور پر یوٹونگ انٹرسٹی بس فیملی کے چار ماڈل جمع کرتا ہے۔ ان میں انٹرسٹی کوچز، شٹل بسیں، سٹی بسیں، بی آر ٹی بسیں، سکول بسیں اور تفریحی گاڑیاں شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق یوٹونگ بس 21ـ2020 تک 61 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پاکستان کے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سیگمنٹ میں مارکیٹ لیڈر ہے۔ ماسٹر موٹر کے مطابق اس وقت پاکستان کی سڑکوں پر 1600 سے زائد یوٹونگ بسیں چل رہی ہیں۔ ماسٹر موٹر نے 2013 میں یوٹونگ کے ساتھ پاکستان کے انٹرسٹی بس سیگمنٹ میں داخل ہونے کے لئے تکنیکی لائسنس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ پہلی بس فروری میں پلانٹ سے روانہ ہوئی تھی۔ 2017-18 ء تک یوٹونگ ماسٹر نے پاکستان کے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سیگمنٹ کے 49 فیصد سے زیادہ حصے پر گرفت کر لی تھی جس میں ملک کے تمام بڑے روٹس کا احاطہ کیا گیا تھا۔