ایک چینی کمپنی نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔سندھ کے صوبائی وزیرشرجیل میمن سے چائنا پاور کے وفد نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی قاسم نویدقمر، مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو بھی شریک ہوئے۔
چینی کمپنی کی جانب سے سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہش کااظہار کیا گیا۔ شرجیل میمن نے چینی کمپنی کے خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہر قسم کے معاونت کی یقین دہانی کرائی۔شرجیل میمن نے کہا کہ سرمایہ کاروں ،صنعتکاروں کی معاونت کیلئے سندھ حکومت ہمہ وقت تیار ہے، صنعتکاروں کو زمین دینے کے ساتھ ساتھ انہیں دیگر سہولات بھی فراہم کی جائیں گی ۔پلانٹ لگنے سے ملک و قوم کافائدہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔