پاکستان کو چین سے 50کروڑ ڈالر ز کی دوسری قسط موصول ہوگئی ، چینی بینک نے پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی منظوری دی تھی جس کی پہلی قسط کے 50کروڑ ڈالرز4مارچ کو موصول ہوئے تھے ۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے 50کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط مل گئی ہے ،ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نے کہا کہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے۔چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔