چین نے پاکستان کو ایک اور ایٹمی بجلی گھر بھیج دیا

چین نے پاکستان کو ایک نیا جوہری بجلی گھر کا یونٹ برآمد کیا ہے۔ چائنہ نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن کے مطابق چشمہ جوہری بجلی گھر کے یونٹ 5 (سی فائیو)کا حال ہی میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جو چین اور پاکستان کے درمیان جوہری توانائی شعبے میں تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے۔

یہ چین کا پاکستان کو برآمد کردہ 7واں جوہری بجلی گھر یونٹ ہے۔ چائنہ نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن نے بتایا کہ اس نے پاکستان میں 2 جوہری بجلی گھر مراکز تعمیر کئے ہیں جس میں 6 جوہری بجلی گھر یونٹ ہیں۔