چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کے تحت گزشتہ ایک دہائی میں چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔سی پیک کے تحت گزشتہ ایک دہائی میں چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔2022میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 26.5ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔
پلاننگ کمیشن حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ملک میں پاکستان کے پہلے سب وے اور پہلے انٹیلی جنٹ ایکسپریس وے کے کچھ حصے مکمل ہو چکے ہیں اور ٹریفک کیلئے کھول دئیے گئے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت فلیگ شپ منصوبے کی حیثیت سے سی پیک نے توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اہمیت دی ہے، جس سے2022 کے اختتام تک2 لاکھ30 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔