چین, پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 6اگست سے شروع

پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز ( پی آئی ا ے )6 اگست سے چین کیلئے دوبارہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی ، مسافرایئر چائنہ کے ساتھ شراکت سے بیجنگ کے راستے 16 چینی شہروں کا فضائی سفر کر سکیں گے ۔

ترجمان پی آئی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق پی آئی اے نے چین میں 16 نئے مقامات کیلئے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی ہے ، اکانومی کلاس میں 80 کلو، ایگز یکٹوا کانومی کلاس کیلئے100کلو تک مفت سامان کے ساتھ کم ترین کرایوں کی پیشکش کی گئی ہے ۔ پی آئی اے پاکستان اور چین کے درمیان پروازوں پر طلباء کے لئے کرایوں میں پہلے ہی 20فیصد رعایت دے رہی ہے ۔ ابتدائی طور پر ہر اتوار اسلام آباد، بیجنگ ،اسلام آ بادروٹ پر ہفتہ وار ایک فلائٹ چلائی جائے گی ۔