تیسری چانگشا بین الاقوامی تعمیراتی سازوسامان کی نمائش کے دوران پاکستان کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے قونصلر غلام قادر نے پاکستان کے اسٹریٹجک محل وقوع، منافع بخش سرمایہ کاری کی ترغیبات، آبادیاتی منافع اور سازگار اقتصادی نقطہ نظر اور امکانات کو اجاگر کیا۔
نمائش کے دوران، انہوں نے جمعہ کو ”انفراسٹرکچر اور کنسٹرکشن مشینری پر بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل بزنس سمٹ 2023” کے عنوان سے ایک فورم سے خطاب کیا اور پاکستان میں صنعتی پارکوں کو تیار کرنے، برآمدات پر مبنی، کارکردگی کے متلاشی اور محنت کش شعبوں میں سرمایہ کاری اور نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے چین کے سرکردہ اداروں کو پاکستان میں صنعتی پارکس تیار کرنے کے لیے مدعو کیا،۔
انہوں نے سامعین کو چینی کمپنیوں کو سہولت اور مدد فراہم کرنے کے لیے حکومت کے مضبوط ارادے کے بارے میں آگاہ کیا جو پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے ذریعے یورپی یونین اور امریکہ میں خاطر خواہ مارکیٹ تک رسائی حاصل کریں گی۔
قادر نے مزید کہا کہ چین صنعتی آلات اور تعمیراتی مشینری کا سب سے بڑا پروڈیوسر اور برآمد کنندہ ہے جو پاکستان کو چینی مینوفیکچرنگ کے اگلے مرکز کے طور پر بھی ترقی دے سکتا ہے۔
دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے، تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر نے صنعتی ماہرین اور ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کی اہم سطحوں کو راغب کرنے کے لیے ان صنعتی پارکوں اور اقتصادی زونز کو مزید موثر اور سازگار بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کریں۔
واضح رہے کہ یہ نمائش چانگشا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر اور چانگشا انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں 12 سے 15 مئی تک منعقد ہونے والی ہے جس کا موضوع ”اعلیٰ ترین، انٹیلیجنٹ اور نئی توانائی کی تعمیراتی مشینری کی نئی نسل” ہے۔.
یہ 300,000 مربع میٹر کے نمائشی رقبے پر محیط ہے اور اس میں 1,500 چینی اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں، جن میں دنیا کی 50 سرفہرست تعمیراتی مشینری کمپنیوں میں سے 35 جبکہ نمائش میں 300,000 سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے، اور نمائش کے لین دین کا حجم 50 ارب یوآن سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
اس نمائش میں 6 اہم ایونٹس، 7 مرکزی ایونٹس، 2 مقابلے کے شوز، تقریباً 20 پروفیشنل فورمز، اور 100 سے زیادہ تجارتی مذاکرات اور میچ میکنگ سرگرمیاں شروع ہوں گی۔