چین کی جانب سے آئندہ ماہ پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کئے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے جون تک کی تمام ادائیگیوں کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں جس کے باعظ ملک کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے رواں ماہ اور جون میں تقریباً 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے۔رپورٹس کے مطابق چین نے پاکستان کی جانب سے ادائیگیوں کے فوری بعد تازہ فنڈز فراہم کرکے جون میں قرضوں کی دو اہم ادائیگیوں کو پورا کرنے میں ملک کی مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔چین کی جانب سے پاکستان کے1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اورایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے قرضے کی روول اوور کیا جائے گا۔