کینٹن میلہ دنیا بھر کے تاجروں کے لئے ایک باوقار تقریب ہے اور پاکستانی کاروباری ادارے سالوں سے نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ گوانگ چو میں پاکستانی قونصل جنرل سردار محمد نے کہا کہ یہ سال بھی اس سے مستثنیٰ نہیں تھا کیونکہ پاکستانی تاجروں نے بین الاقوامی صارفین کے سامنے اپنی جدید مصنوعات اور خدمات کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی قونصل ر جنرل میلے میں موجود تھے اور انہیں ان پاکستانی کاروباری اداروں کی کامیابی کا مشاہدہ کرنے پر فخر تھا۔
انہوں نے کہا کہ کینٹن میلہ پاکستانی تاجروں کے لئے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروبار میں اضافے اور تمام لوگوں کے لئے خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ایک قابل ستائش پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی مارکیٹ پاکستانی مصنوعات کے لیے کھلی ہے اور چینی صارفین پاکستانی مصنوعات خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں اس کے علاوہ پاکستانی تاجروں کو کینٹن میلے میں خوب پذیرائی ملتی ہے۔
کینٹن میلے کے تیسرے مرحلے میں نو پاکستانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں اور وہ جو اہم مصنوعات پیش کر رہی ہیں وہ ٹیکسٹائل کے شعبے سے متعلق ہیں۔ اسٹیشنری کی اشیاء، بیگ، اور چمڑے کی مصنوعات موجود ہیں. مجھے یقین ہے کہ انہیں یہاں بہت اچھا ردعمل ملے گا اور اس میلے میں انہیں اچھے شراکت دار ملیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل کا شعبہ کوالٹی کے لحاظ سے بہت اچھا ہے اور چینی عوام پاکستانی لینن بیڈ شیٹس اور متعلقہ اشیاء خریدنا پسند کرتے ہیں۔
سردار نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ پھل پھول رہا ہے اور چین میں ان لوگوں کے ساتھ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جو ای کامرس میں بہت آگے بڑھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 133 واں کینٹن میلہ 15 اپریل سے چین کے شہر گوانگ چو میں جاری ہے جو 5 مئی تک جاری رہے گا، برآمدی میلے میں 54 نمائشی سیکشنز اور تقریبا 70,000 نمائشی بوتھوں کے ساتھ 16 مصنوعات کی نمائش کی جائے گی اور 73 فیصد نمائش کنندگان کا تعلق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے منسلک ممالک اور خطوں سے ہے۔
یکم مئی سے شروع ہونے والے کینٹن میلے کے تیسرے مرحلے میں سات پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیاں اور دو آفس سپلاٰیز چمڑے کی مصنوعات کے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔