گوادر فری زون (سائوتھ )میں مچھلی اور ماہی گیری سے متعلق پہلی صنعت کے قیام کے لئے تعمیراتی سامان کے 11 کنٹینرز پر مشتمل پہلی کھیپ چین سے گوادر پورٹ پہنچ گئی ۔
اس حوالے سے حکام نے بتایا ہے کہ ہائی شن تیان پیلیجک فشری اوورسیز بیس کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ گوادر فری زون کے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے جس نے مچھلی اور ماہی گیری کی صنعت کی تعمیر کے لئے 5,911 مربع میٹر کا رقبہ حاصل کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 2,000 مربع میٹر کے رقبے پر ورکشاپ قائم کی جائے گی۔کمپنی نے پاکستان میں کام کیلئے تمام قانونی اور دستاویزاتی طریقہ کار کو پہلے ہی مکمل کر لیا ہے۔
اس انڈسٹری کا تعلق مقامی افرادی قوت کی مہارت سے ہے اس لئے اس میں بڑی تعداد میں مقامی باشندوں کو ملازمت اور کاروباری مواقع میسر آئیں گے ۔حکام کے مطابق گوادر فری زون میں ہینگینگ ایگریکلچرل پارک کے اسٹیل اسٹرکچر کے لئے تعمیراتی سامان گوادر پورٹ پہنچا ہے ،فیکٹری کی تعمیر کے لئے مارچ میں کمرشل آپریشن شروع کرنے کا امکان ہے۔