بلوچستان کے ضلع گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر علاقہ بسول کے قریب ڈیزل سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔پولیس کے مطابق آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو جلے ہوئے ٹرک سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ امدادی ٹیموں نے حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کو ہٹا نے کیلئے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ۔