چین نے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے فیصلے پر باضابطہ عملدرآمد شروع کردیا۔چائنیز انجینئرز اور ماہرین نے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کیلئے جگہ کا انتخاب کر کے ابتدائی کام کا آغاز کردیا ہے ۔
گوادر میں چین کی 15رکنی ٹیم جس میں انجینئرز ودیگر تکنیکی ماہرین شامل تھے نے ابتدائی کام کا آغاز کیا ہے ۔ گوادر میں قائم ہونے والی آئل ریفائنری میں تقریباً 8ملین کروڑ آئل کو ریفارم کر کے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات تیار کی جائیں گی۔
(سٹاف رپورٹ)