گوادر پورٹ پر آنے والی نجی شعبے کی 20,000 ٹن ڈی اے پی کھاد کی کھیپ کامیابی کے ساتھ افغانستان روانہ کر دی گئی ۔ڈی اے پی کھاد کی کھیپ آسٹریلیا سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت گوادر فری زون (جنوبی)میں کام کرنے والے اداروں کے بی فرٹیلائزر اور آگون پرائیویٹ لمیٹڈ نے درآمد کی تھی۔
چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈی اے پی کھاد کی ان لوڈنگ اور لوڈنگ کیلئے شپنگ سروس پرووائیڈر مکران ٹریڈراور شپ کلیئرنگ ایجنٹ نے فرائض سر انجام دئیے اوریہ دونوں مقامی کمپنیاں ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ گوادر بندرگاہ مقامی لوگوں کو بڑے پیمانے پر کاروبار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔2022 میں بھی گوادر بندرگاہ پر 8,000 ٹن ڈی اے پی کھاد کی کھیپ آئی تھی جسے سڑک کے ذریعے افغانستان پہنچایا ۔