گوادر 300 میگا واٹ کول پاور پراجیکٹ کی منظوری


گوادر کی ترقی کے جاری عمل کے حوالے سے ایک مزید اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں گوادر میں 300 میگا واٹ کول پاور پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ منصوبہ 42 ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا، اس کے ساتھ ساتھ آئندہ دو ماہ میں مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا جائے گا۔