گوادر میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے 7ہزار سولر پینل تقسیم کئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چین کے ناظم الامور نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دس سالہ تقریبات کے حوالے سے ” سی پیک وژن سے حقیقت ” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں زراعت، صنعت، سائنس وٹیکنالوجی، آئی ٹی اور معیشت کا فروغ چاہتا ہے ۔توانائی کے شعبے کے بحران کے حل کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ،گوادر میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 7 ہزار سولر پینل تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور کراچی موٹروے نے فاصلوں کو کم کیا ہے۔ چینی ناظم الامور نے کہا کہ سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فروغ کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں، زراعت، صنعت، سائنس وٹیکنالوجی، آئی ٹی اور معاشرتی معیشت کا فروغ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم جزو ہے،اس کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام میں رابطے کو فروغ حاصل ہوا۔