بلوچستان, پہلی ایس ایم ای پالیسی کی منظوری

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کی پہلی قومی ایس ایم ای پالیسی کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یہ منظوری محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی ۔قومی ایس ایم ای پالیسی 2021 کے تحت چیف سیکرٹری کی سربراہی میں صوبائی ایس ایم ای ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے ورکنگ گروپ ایک آسان اور قابل رسائی ایس ایم ای ماحول فراہم کرکے صوبے میں کاروبار کی ترقی میں سہولت فراہم کرے گا ۔

گروپ ایس ایم ای پالیسی،حکمت عملی کے نفاذ کی نگرانی کرے گا ۔قومی ایس ایم ای پالیسی وفاقی حکومت نے تیار کی ہے اور پالیسی ایکشن پلان کو مختصر اور درمیانی مدت کے ایکشن پلان میں تقسیم کیا گیا ہے۔صوبائی ایس ایم ای ورکنگ گروپ کا اجلاس 05 دسمبر 2022 کو چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جس میں بلوچستان کی ایس ایم ای ڈویلپمنٹ سٹریٹیجی کے ٹیکنیکل پیپر پر تبادلہ خیال اور صوبائی ورکنگ گروپ نے ٹیکنیکل پیپر، امپلیمینٹیشن مینجمنٹ اسٹرکچر کے قیام اور دیگر سرگرمیوں پر غور کیا گیا ۔اجلا س میں صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بھی یہی تکنیکی پیپر رکھا جائے گا۔