خنجراب بارڈر سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری

چین کی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کے لئے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دیدی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے خنجراب بارڈر پر تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اس سلسلے میں چین نے پاکستان سے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر سے عائد پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں اور پاکستان سے برآمدات کے لئے بھی تجارتی دروازے کھول دیئے ہیں جس سے تمام تاجران مستفید ہو سکیں گے۔

گزشتہ چار سالوں سے پاک چین سرحدی تجارت بند تھی جس کی وجہ سے تاجران معاشی مشکلات کا شکار تھے اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے تاہم اب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے کامیاب تجارت کے لئے خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے خنجراب بارڈر پر پورا سال تجارتی عمل جاری رہنے اور برآمدی پابندیوں کے خاتمے پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔