چین کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے بڑی مدد

چین نے پاکستان کو سیلاب سے بحالی کیلئے بڑی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس تناظر میں چین کی جانب سے 300 ملین یوآن جلد پاکستان کو موصول ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عظیم دوست چین سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کے ہم قدم ہے اورچین نے پاکستان کو سیلاب سے بحالی کیلئے بڑی امداد دینے کا فیصلہکیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چین سیلاب سے بحالی و تعمیر نو کیلئے 300 ملین یوآن فراہم کرے گا، چین کی جانب سے 300 ملین یوآن جلد پاکستان کو موصول ہوں گے۔چین کی حکومت نے پاکستان کو امداد فراہمی بارے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نیشنل فلڈرسپانس کوارڈی نیشن سینٹرنے فزیبلٹی اسٹڈی پلان تیار کرلی ہے ، فزیبلٹی اسٹڈی پلان صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔چین کی امداد صوبوں میں سیلاب سے بحالی و تعمیر نو سمیت شعبہ صحت کے منصوبوں پر خرچ ہو گی۔

(سٹاف رپورٹ)