سی پیک,کیمیکل انڈسٹری کیلئے خصوصی انڈسٹریل زون مختص

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم ہونے والے انڈسٹریل زونز میں لگنے والی صنعتوں کی کیمیکلز کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے ایک انڈسٹریل زون خصوصی طو ر پر کیمیکل انڈسٹری کیلئے مختص ہوگا ۔

سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے درکار کیمیکلز کا ایک بڑا حصہ امپورٹ کیا جاتا ہے ۔ سی پیک کے تحت لگنے والے انڈسٹریل زونز میں صنعتوں کے آپریشنل ہونے سے اس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔ منصوبے کے مطابق انڈسٹریل زونز میں ایک انڈسٹریل زون خصوصی طو رپر کیمیکل زون ہوگا جس سے نہ صرف انڈسٹریل زونز میں لگنے والی صنعتوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ پاکستان کیمیکلز ایکسپورٹ کرنے کے بھی قابل ہو جائے گا ۔

بیجنگ میں کیمیکل لنکرپاکستان آفس کے چیف نمائندے عامر قیصر نے بتایا کہ سی پیک کے تحت انڈسٹریل زونز میں وسیع پیمانے پر صنعتیں لگنے سے کیمیکلز کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا جس کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اپنی مقامی پیداوار کو بڑھائے ۔سی پیک کے تحت لگنے والے انڈسٹریل زونز میں ایک زون مکمل طور پر کیمیکل انڈسٹری زون کے لئے مختص ہوگا جس سے نہ صرف پاکستان اپنی ضروریات پوری کر سکے گا بلکہ پاکستان کیمیکل امپورٹ بھی کر سکے گا۔