سی پیک سکیورٹی, سندھ پولیس میں بھرتی شروع

چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک )کی سکیورٹی کے لیے سندھ پولیس کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مزید وسعت دی جا رہی ہے جس کے لیے سندھ پولیس میں علیحدہ سے پولیس کانسٹیبلز کی گریڈ 7 کی 1500 آسامیوں پر بھرتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بھرتی کے لیے سندھ کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اہل قرار دئیے گئے ہیں۔سی پیک سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی محمد کاشف نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔بھرتی کے لیے امیدوار کا تسلیم شدہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے، 18 سے 28 سال تک کی عمر کے امیدوار بھرتی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔امیدوار کا کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ اور چھاتی کم از کم 33 انچ چوڑی ہونا لازمی ہے، بھرتی کے خواہشمند نوجوان 5 اپریل تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔