سی پیک, صنعتی تعاون کے تناظر میں دوسرا مرحلہ شروع

وفاقی حکومت نے صنعتی ترقی کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدے کی منظوری دے دی۔اس منظوری کے بعد پاکستان اورچین کے درمیان 3 سالہ صنعتی تعاون کا معاہدہ ہو گا۔صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور اے ایف ٹی سی یو کا معاہدہ بھی ہو گا۔

تعاون کی یادداشت کے تحت حکومتی افسران اور سی پیک سے متعلقہ ورک فورس چین جائے گی۔وزارت خارجہ اور وزارت قانون نے مشترکہ طور پر ڈرافٹ معاہدے کی تائید کر دی۔پاکستانی حکام کو چین کے کامیاب صنعتی ماڈل سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی۔پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون کا معاہدہ 2025 تک موثر رہے گا جس میں مزید توسیع بھی ہوسکے گی۔پاکستانی سی پیک ورک فورس کی استعداد کار میں اضافہ اور اسکل ڈیولپمنٹ کی جائے گی۔