سی پیک مضبوط سے مضبوط تر : بلا ول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے، چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے عالمی برادری کو فائدہ ہو رہا ہے۔میڈیا کے مطا بق اقوام متحدہ میں چائنا میڈیا گروپ کے دفتر کے زیر اہتمام ”چین کی جدیدیت اور دنیا کے لئے نئے مواقع”کے موضوع پر آن لائن خصوصی سیمینار اور خصوصی پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔

اس مو قع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے زیر اہتمام دی بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیے حوالے سے بلند توقعات کااظہار کرتے ہوئے پاک،چین تعلقات کی ترقی کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا ۔ ان کی رائے میں دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک ،چین اقتصادی راہداری مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے اور اس میں مزید پیشرفت بھی ہوگی۔