سی پیک کی ترقی کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ: چن گانگ

پاکستان اور چین نے ایک بار پھر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی اعلی معیار کے مطابق ترقی کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے کہا ہے پاکستان اور چین سی پیک کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں، دونوں ممالک اس منصوبے پر متفق ہیں،سی پیک کو مزید فائدہ مند بنانے کے لئے تمام شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں،سی پیک کے تحت صنعت، توانائی، زرعی شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے کہا کہ ۔وزیر خارجہ پاکستان سے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ ہوئے ہیں، ملاقات میں دو طرفہ تعاون، اسٹریٹجک معاملات پر بات چیت ہوئی۔پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حتمی کامیابی حاصل ہو گی، کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے شعبوں پر توجہ دی جائے گی، کمرشل فلائٹ اور بس سروسز دوبارہ شروع کی جائے گی، ثقافتی تبادلوں کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے، پاکستان اور چین سی پیک کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں، سی پیک کو مزید فائدہ مند بنانے کیلئے تمام شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اچھا شراکت دار، دوست ہے، دونوں ملکوں میں ڈائیلاگ اور تعاون جاری رہے گا، دورہ پاکستان میں سہ فریقی مذاکرات اہم ٹاسک ہیں، گزشتہ ماہ پاکستان نے ہمسایہ ملک کے اجلاس میں شرکت کی تھی، اجلاس میں پاکستان نے افغانستان کیلئے بات کی تھی، پاکستان کی سہ فریقی مذاکرات کی پیشکش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چین، پاکستان اور افغانستان آپس میں ہمسائے ہیں۔چن گانگ نے مزید کہا ہے کہ ہمارے ہمسائے دریائوں اور پہاڑوں سے جڑے ہوئے ہیں، ہم سمجھتے ہیں ان کے مسائل کو مشاورت سے حل کیا جا سکتا ہے، چین افغانستان کی معاشی تعمیر نو کیلئے تیار ہے، اپنے ہمسایوں کو سنجیدگی سے مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان اور چین افغانستان کی تعمیرنو میں مدد کیلئے تیار ہیں، امید ہے افغانستان پڑوسیوں کے دہشتگردی سے متعلق خدشات کو سنجیدہ لے گا۔چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سہ فریقی مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہوں، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت ابتدائی منصوبوں میں شامل تھا، سی پیک سے پاکستان کو سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوں گے، پاک چین اقتصادی تعاون سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، پاکستان چین کمیونٹی نیا مستقبل شیئر کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین بہت اہم رہا اور اس کے مثبت ثمرات سامنے آئے۔پاکستان کی سلامتی، قومی استحکام، عوامی ترقی، خوشحالی کے ساتھ ہیں، پاکستان اور چین کو تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانا اور مضبوط کرنا ہے۔