سی پیک کے باعث زرعی شعبے میں غیر معمولی پیشرفت

چین پاکستان زرعی تعاون کے  باعث2022 کے اختتامی لمحات میں  زرعی شعبے میں  کئی گنا  پیشرفت دیکھی گئی  جو پاکستان کی  غیر معمولی زرعی ترقی کی ضمانت فراہم کرتا ہ

پورے سال سی پیک  گرین کوریڈور” کے تحت تعاون کے جامع اسپیکٹرم کو دیکھتے ہوئے  زرعی شعبے نے 4.4 فیصد کی غیر معمولی نمو ریکارڈ کی ہے اور مالی سال 2022 کے دوران 3.5 فیصد کے ہدف کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال کی شرح نمو 3.48 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق زراعت کے شعبے میں شرح نمو 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی اور ہدف 3.5 فیصد سے تجاوز کر گیا۔ یہ قابل ذکر ترقی بنیادی طور پر چین کی قیادت میں پاکستان کو  مخلوط  فصلوں، زیادہ پیداوار والے بیجوں، کیڑوں پر قابو پانے، ہائبرڈ کاشت کاری، کارپوریٹ فارمنگ، اختراعی آبپاشی تکنیک، زرعی مشینری کی تربیت کے شعبوں میں تجربات کی منتقلی ، ایگری ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، چین کو پاک زرعی برآمدات کا پروٹوکول، ڈیجیٹل فارمنگ اور ایگری لیبر کی مہارت سے  متعلق بہت سے پہلوؤں پر مبنی معاونت پر مبنی ہے۔

 جیسا کہ  2022 میں چین-پاک زراعت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جنوری سے اگست 2022 تک چین کو پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 28.59 فیصد کے سالانہ اضافے کے ساتھ 730 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستان کی چین کو زرعی برآمدات اگلے سال ایک ارب ڈالر کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرنے کی توقع ہے

سٹاف رپورٹ