پاکستان, الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کیلئے تیار

پاکستان پائیدار نقل و حمل کو فروغ دینے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کے تحت چین سے الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کے لئے تیار ہے ۔2030تک 30فیصدالیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا ہدف طے کیا گیا ہے ۔

ایندھن کے اخراجات کی مد میں سالانہ 2بلین ڈالر اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراجات میں سالانہ 13ملین ٹن تک کمی ہو گی ۔بھیرہ کے قریب دو پبلک ای وی چارجز پہلے ہی بنائے جا چکے ہیں ۔ ای وی کے استعمال سے پاکستان کو درآمد شدہ تیل اور گیس پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی جس سے قیمتی زر مبادلہ کے ذخائر کی بچت ہو گی ۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے ملک میں سبز اور موثر ٹرانسپورٹ سسٹم کی راہ ہموار ہو نے کی توقع ہے ۔ یہ اقدام پاکستان کی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کے نقل و حمل کے نظام کو قابل تجدید توانائی پر منتقل کرنا ہے ۔