پاکستان سے چین کو برآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں پاکستان سے چین کو مردوں کے ملبوسات کی برآمد میں 36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس سال جنوری سے فروری میں پاکستان سے چین کو مردوں کے ملبوسات کی برآمدات 4.36 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں جبکہ 2022 میں اسی عرصے میں یہ 3.21 ملین ڈالر تھی جو کہ 36 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔2022 میں پاکستان سے چین کو مردوں کے ملبوسات کی سالانہ برآمدات 28.66 ملین ڈالر تھیں جبکہ 2021 میں یہ تقریباً 33 فیصد اضافے سے 21.62 ملین ڈالر تھیں۔ 2023 کے پہلے دو مہینوں میں چین کو پاکستان کی ٹی شرٹس کی برآمدات بھی 5.53 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 106 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر 2023 کے پہلے دو مہینوں میں چین کو پاکستان کی برآمدات 446 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔