پاکستان سے چین کو ٹی شرٹس کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان سے چین کو ٹی شرٹس کی برآمدات میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ پاکستان سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ 2023 کے پہلے دو مہینوں میں پاکستانی ٹی شرٹس کی مارکیٹ میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جو لگاتار دوسرے سال بڑھ رہا ہے۔

غلام قادر نے کہا کہ 2023 کے پہلے دو مہینوں میں چین کو پاکستان کی ٹی شرٹس کی برآمدات 5.53 ملین ڈالر زتک پہنچ گئی جو کہ 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 106 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال پہلے دو ماہ میں پاکستان کی چین کو ٹی شرٹس کی برآمدات 2.68 ملین امریکی ڈالر زتھی جبکہ 2022 کے پورے سال پاکستان کی چین کو ٹی شرٹس کی برآمدات19.6 ملین ڈالر تھیں۔