پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں چین نے پاکستان میں 200.2 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کو موصول ہونے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 683.5 ملین ڈالر میں 29.3 فیصد حصہ چین کا ہے۔

جولائی سے نومبر تک پاکستان میں چینی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم102.5 ملین ڈالر تھی جبکہ دسمبر اور جنوری میں چین سے مزید 97.7 ملین ڈالر موصول ہوئے جس سے کل سرمایہ کاری کا حجم200.2 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔اعداد و شمار کے مطابق جاپان133.9 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے ،سوئٹزرلینڈ 106.5 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ متحدہ عرب امارات سے83.2 ملین ڈالر، ہانگ کانگ ایس اے آر سی سے46.4 ملین ڈالر، ہالینڈ 45 ملین ڈالر، یو کے 24 ملین ڈالر کے اور امریکہ سے 9.2 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری آئی ۔کورونا وباء کے باوجود پاکستان میں مالی سال2021-22میں چین سے 531.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی جو براہ راست غیر ملکی مجموعی سرمایہ کاری کا 28.46 فیصد بنتا ہے جبکہ مالی سال2020-21میںپاکستان کو 751.6 ملین ڈالر موصول ہوئے جو 41.3 فیصد بنتا ہے ۔