پاکستان, 1.3 ارب ڈالرز کے رول اوور کی منظوری

پاکستان کے لئے چین کے بینک سے مزید 50 کروڑ ڈالرز قرض کی دوسری قسط کے اجرا ء کے لیے کاغذی کارروائی مکمل ہو گئی۔یہ بات وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ قسط رول اوور کیے گئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض کا حصہ ہے۔پاکستان نے یہ قرض چین کو ادا کر دیا تھا، فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چینی بینک نے پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کے رول اوور کی منظوری دی تھی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔