پاکستا ن اور ایران میں ایم او یو پر دستخط

پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط ہو گئے ۔ پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیرنے ایرانی وزیر توانائی علی اکبر مہرابنیان سے تہران میں ملاقات کی جہاں پر معاہدے پر دستخط ہوئے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے ایران کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر اورایرانی وزیر توانائی علی اکبر مہرابیان کے درمیان ملاقات میں دونوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں وزرا ء نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ خرم دستگیرکے دورے کا مقصد گوادر کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا جس کا آغاز ان کے پہلے دورہ جون 2022 میں ہوا تھا۔ نو ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی ہے۔پاور سپلائی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تکنیکی ٹیموں کے تین سیشن ہوئے جس میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں کو پاکستان اور ایران کے درمیان 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔