چینی فرم نے 700 میگاواٹ کے سولر پراجیکٹ کی منظوری کی یقین دہانی کرادی

 پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی)اور سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی فیصل آباد میں 700 میگاواٹ کے سولر پاور پراجیکٹ کی ترجیحی بنیادوں پر منظوری دیں گے ۔

پی بی آئی ٹی کے بیان کے مطابق چینی سرکاری فرم چونگ ہوئی الیکٹرک پاور انجینئرنگ اینڈ کنسلٹنگ کمپنی کی نمائندہ ڈاکٹر رانیہ احسن نے چیئرپرسن ایس ای زیڈ اے ایس ایم نوید سے کمپنی کے 700 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کی منظوری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سی ای اوپی بی آئی ٹی/سیکرٹری ایس ای زیڈ اے جلال حسن، پی بی آئی ٹی کے ڈی جی ڈاکٹر سہیل سلیم اور RA-Facilitation Engr. عائشہ خوشبو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

چیئرپرسن ایس ای زیڈ اے نے یقین دلایا کہ منصوبے سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس معاملے کے حل کے لیے فیڈمک کے ساتھ جلد از جلد میٹنگز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے ایک پہلے بیان کے مطابق اس منصوبے کی عارضی طور پر تخمینہ شدہ کل سرمایہ کاری 630 ملین ڈالرہے، جس میں چینی کمپنیاں فنانسرز کے طور پر آئیں گی، اور خسوصی اقتصادی زان کے ڈویلپر/ ایف آئی ای ڈی ایم سی پروجیکٹ میں ایکویٹی انویسٹمنٹ پارٹنر یا زمین لیز پر فراہم کریں گے ۔