چینی قونصل جنرل کی پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر مبارکباد

چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا لازوال رشتہ موجود ہے اور یہ باہمی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے، دونوں ممالک کے مابین دوستی اور تجارتی اشتراک کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے،ہر گزرتے لمحے چین اور پاکستان کی دوستی اور اشتراک بڑھ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چینی قونصل جنرل ژائو شیرین نے محکمہ صنعت و تجارت کے ذیلی ادارے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور ٹورازم، آرکیالوجی اور میوزیم ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے عجائب گھر میں یوم آزادی کے حوالے سے مقابلہ مصوری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ،ڈائریکٹر میوزیم، متعلقہ افسران اور مختلف اداروں کے طلبہ طالبات موجود تھے ۔چینی قونصل جنرل ژائو شیرین نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی اور کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا لازوال رشتہ موجود ہے اور یہ باہمی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے ۔چینی قونصل جنرل نے مقابلہ مصوری جیتنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے، انہوں نے طلبا ء وطالبات کے بنائے گئے مصوری کے فن پارے دیکھے اور ان کے آرٹ ورک کو بے حد سراہا۔چینی قونصل جنرل زائوا شیرن نے طلبا ء وطالبات اور ان کے تیار کردہ مصوری کے فن پاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔