چینی کمپنی, پاکستان میں بیج کی افزائش میں تعاون

چینی سیڈ انٹرپرائز ہینان اسٹیٹ فارمز نانفن انڈسٹریل گروپ اور  چین میں پاکستانی سفارتخانے  میں تعینات پاکستانی قونصلر فارینہ ارشد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چین کی  بیج کمپنی اور چین میں پاکستانی سفارتخانے نے  بیجوں کی افزائش میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 ملاقات میں   گفتگو کرتے ہوئے قونصلر نے کہا کہ پاکستان کے پاس اعلیٰ معیار کے ٹروپیکل پھل اور زرعی جرم پلازم  وسائل موجود ہیں اور وہ بطور مشیر اپنے کردار میں دونوں ممالک کے زرعی اداروں کے درمیان تعاون کو فعال طور پر فروغ دے گی اور زرعی تحقیق اور ترقی، اور پروسیسنگ انڈسٹریز کاشت کاری کے لیے ایک ٹھوس پلیٹ فارم تیار کرے گی۔
چینی بیج کمپنی کے صدر لی چی چھوان  نے کہا کہ کمپنی پاکستانی بیج کے اداروں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ بات چیت کرے گی اور بیج کی افزائش، زرعی تحقیق و ترقی اور کاشت کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرے گی۔
کمپنی کے اوورسیز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پہلے قدم کے طور پر، مستقبل قریب میں ایک آن لائن فورم کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ دوطرفہ بیج کمپنیوں کو اکٹھا کیا جا سکے اور بیج کے تعاون اور تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔
اپریل کے اوائل میں چین کے جنوبی ساحلی شہر سانیا میں بیج کی صنعت سے متعلق ایک کانفرنس کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین نے 2015 سے اب تک ملک کی تیسری مردم شماری کے دوران 124,000 نئے زرعی جرم پلازم  وسائل جمع کیے ہیں۔