چینی کمپنی کا چوری کی وارداتوں پر ایکشن

تھر کول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر چینی کمپنی نے سندھ حکومت کو خط لکھا ہے جس میں انتباع کیا گیا ہے کہ اگر ان پر قابو نہ پایا گیا تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکیں گے ۔

چینی کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکرٹری سندھ کے نام خط میں لکھا ہے کہ چوری کی ان وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں۔چینی کمپنی کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قیمتی اسٹیل، الیکٹرک کیبل اور دیگر آلات چوری کرنے والوں کو پولیس سے چھڑوا لیا جاتا ہے، کچھ روز قبل بھی بجلی سپلائی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچایا گیا۔خط میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ تھر کول بلاک ون کی باڑ سے 2 کلومیٹر تک غیر متعلقہ افراد کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی جائے۔