چینی کمپنی کی معاونت سے ہائیڈرو پاور منصوبہ

چین کی کمپنی کی معاونت سے ضلع خیبر پختوانخواہ کے ضلع مانسہرہ میں سوکی کناری ہائیڈرو پاور منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے اور ایک کامیاب پیشرفت کے طور پر یونٹ 2 کا روٹر نصب کر دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق روٹر کا کل وزن تقریبا 406 ٹن ہے جو پورے یونٹ کے الیکٹرو مکینیکل آلات میں نصب کیا جانے والا سب سے بھاری جزو ہے۔ اس سے قبل جنوری کے شروع میں ملک میں سب سے بڑی پیلٹن قسم کی ٹربائنز بھی لگائی گئی تھیں۔چینی کمپنی چائنا گیزوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ اس منصوبے کا سپانسر ہے جسے سوکی کناری ہائیڈرو (پرائیویٹ)لمیٹڈ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ تکمیل کے بعد خیبر پختونخواہ کی خوبصورت وادی کاغان میں دریائے کنہار پر واقع سوکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 884 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے کی تعمیر 2017 میں شروع ہوئی تھی اور 2024 تک اس منصوبے کی تکمیل متوقع ہے۔چینی کمپنی نے اس منصوبے میں انتہائی ہنر مند افرادی قوت اور جدید ترین مشینری کا استعمال کیا ہے