چینی کمپنی کی پنجاب میں سرمایہ کاری

چین کی بیٹری بنانے والی ایک بڑی کمپنی نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر نگران وزیراعلی محسن رضا نقوی نے چینی کمپنی کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ماحول دوست بیٹریاں تیار کرنے، آر اینڈ ڈی کو مربوط کرنے، نئی توانائی والی گاڑیوں کی لیتھیم بیٹریوں، ہوا اور شمسی توانائی کی بیٹریوں وغیرہ کی پیداوار اور فروخت کے لیے شہرت رکھتی ہے ۔پنجاب کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق اس حوالے سے ایک نتیجہ خیز میٹنگ بھی ہو چکی ہے اور انہیں پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

ایسے وقت میں جب پاکستان کو بجلی، خاص طور پر قابل تجدید اور سبز توانائی کی اشد ضرورت ہے چینی گروپ تیان ننگ قابل تجدید توانائی کی بنیاد کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ چینی کمپنی کو مائیکرو گرڈ کی تعمیر اور مجموعی طور پر گرین انٹلیکچوئل پارک کی تعمیر کا بھی وسیع تجربہ ہے۔