چین اور پاکستان کی کمپنیاں تجارت، مالیات میں تعاون کو فروغ دیں گی

  شنگھائی میں منعقدہ چین پاکستان  مالیاتی اور تجارتی تبادلے کے فورم میں چین اور پاکستان کی کمپنیوں نے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

فورم کے ایک منتظم، شنگھائی ہیوگوان کلچر میڈیا کے ڈائریکٹر چاؤ چی جیانگ کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک کمپنی رجسٹر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) پاکستان کے تعاون سے ای کامرس بیسچین میں مزید پاکستانی مصنوعات متعارف کرائے گا۔ چینی درآمد کنندگان، شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور یو بی ایل بھی پاکستان سے سمندری خوراک کی درآمد کو بڑھانے کے ارادے پر پہنچ گئے۔ اگر کراچی اور شنگھائی کے درمیان براہ راست کارگو چارٹر فلائٹ کھولی جائے تو یہ سالانہ ایک بلین یوآن سے زیادہ کا کاروبار بن سکتا ہے۔

دو طرفہ سرمایہ کاری اور کاروباری تبادلوں کو مزید بڑھانے کے لیے یو بی ایل نے ایک درجن سے زائد چینی شرکاء کو چین پاکستان اعزازی مشیر کے سرٹیفکیٹس سے نوازا جو طویل عرصے سے چین پاکستان دوستی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔