چین, ایگزم بینک نے 60کروڑ ڈالر رول اوور کر دئیے

چین کے ایگزم بینک نے 60کروڑ ڈالر رول اوور کر دئیے ہیں جس سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ۔ یہ بات وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب کے دوران بتائی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ چین کے ایگزم بینک نے پاکستان کے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کر دئیے ہیں، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، میں اگر سفارتی آداب کا خیال رکھوں تو شاید نام نہ لیتا لیکن دل یہ کہتا ہے کہ جس نے احسان کیا ہو اس کو یاد رکھا جائے۔میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں لیکن دعا کریں کہ قرضوں سے نہیں، قوم کی اپنی محنت،کمائی اور قربانی سے بڑھیں۔